سعدرفیق نے فیصلہ پڑھاہوتاتوپتا چلتاعمران خان نے کس تناظرمیں بات کی:فوادچوہدر ی

سعدرفیق نے فیصلہ پڑھاہوتاتوپتا چلتاعمران خان نے کس تناظرمیں بات ...
سعدرفیق نے فیصلہ پڑھاہوتاتوپتا چلتاعمران خان نے کس تناظرمیں بات کی:فوادچوہدر ی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فوا دچوہدری کا کہناہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کاترجمہ خصوصی طور پر اردو میں کرایا گیاتھا لیکن ن لیگ نے پھر بھی نہیں پڑھا،اگر سعد رفیق نے فیصلہ پڑھاتوپتا چلتاعمران خان نے کس تناظرمیں بات کی۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہے عدلیہ میرٹ کے بجائے توہین عدالت پرسزادے، کاش سعدرفیق شریف خاندان کے بجائے ملک سے مخلص ہوتے۔انہوں نے کہا کہ 16 کمپنیوں اور 300 ارب کاکوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا،اصل مقدمے سے توجہ ہٹانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے ان کوسزا بھی ہوگی اورپیسہ بھی واپس کرناہوگا۔

خیال رہے کہ سعد رفیق نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان کو کون بتاتا ہے کہ نواز شریف کومہینے بعد سزاہوجائے گی ہم کسی ادارے کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے ،ہمارے ساتھ جو ہوااور جو ہورہا ہے اگر بتادیں تو باقی کیا بچے گا ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا چاہیے اور ملک کیلئے سوچنا چاہیے۔

دوسری جانب کراچی میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکے دوران پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فروری میں سزا ہوجائے گی اور انہیں لوٹا ہوا پیسہ بھی واپس جمع کروانا ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد