’’امریکی صدر اور ان کی اہلیہ میلانیہ نے آپس میں یہ شرمناک معاہدہ کررکھاہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ فحش اداکارہ نے انکشاف کردیا، جان کر امریکی بھی شرم سے پانی پانی ہوگئے

’’امریکی صدر اور ان کی اہلیہ میلانیہ نے آپس میں یہ شرمناک معاہدہ کررکھاہے ...
’’امریکی صدر اور ان کی اہلیہ میلانیہ نے آپس میں یہ شرمناک معاہدہ کررکھاہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ فحش اداکارہ نے انکشاف کردیا، جان کر امریکی بھی شرم سے پانی پانی ہوگئے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روزقبل خبر آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز کے ساتھ جنسی تعلق منظرعام پر آنے کے بعد ان کی اہلیہ میلانیاٹرمپ شدید مشتعل ہیں اور وائٹ ہاؤ س چھوڑ کر ویسٹ پام بیچ چلی گئی ہیں اور وہاں ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ اب اس حوالے سے ایک اور فحش اداکارہ نے انتہائی تہلکہ خیزدعویٰ کر دیا ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایلینا ایونز نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’صدر ٹرمپ کا فحش فلموں کی کئی اداکاراؤں کے ساتھ جنسی تعلق رہا ہے اور میلانیہ ٹرمپ اپنے شوہر کے ان تمام معاشقوں سے آگاہ ہیں۔ دونوں میاں بیوی میں اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی موجود ہے۔تاہم یہ معاہدہ ٹرمپ اور میلانیا کا ذاتی معاملہ ہے جس پر ہمیں بات نہیں کرنی چاہیے۔

ٹی ایم زیڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلینا ایونز نے مزید کہا کہ ’’فحش اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز نے بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق پر منہ بند رکھنے کا معاہدہ کر رکھا ہے چنانچہ وہ اس کی پابندہیں۔‘‘اس دوران انہوں نے 47سالہ میلانیا ٹرمپ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’میلانیا ٹرمپ خاتون اول ہیں اور وہ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ میں ایسے وقت میں انہی بھی وہی مشورہ دوں گی جو میں کسی بھی اور خاتون کو دیتی کہ ایسے وقت میں اپنے شوہر کے ساتھ ثابت قدمی کھڑی رہو۔میلانیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب کوئی مرد طاقتور عہدے پر ہوتا ہے تو اس کا خواتین سے ربط لازمی ہوتا ہے اور اس طرح کے سکینڈلز بنتے ہیں۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس