نوجوان لڑکی نے درجنوں دلہنوں کی زندگی ویران کردی، کیا وعدہ کرکے مسلسل لوٹتی رہی، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے

نوجوان لڑکی نے درجنوں دلہنوں کی زندگی ویران کردی، کیا وعدہ کرکے مسلسل لوٹتی ...
نوجوان لڑکی نے درجنوں دلہنوں کی زندگی ویران کردی، کیا وعدہ کرکے مسلسل لوٹتی رہی، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے درجنوں دلہنوں کی زندگی ویران کر دی ہے جو انہیں ایسا وعدہ کرتی کرکے لوٹتی رہی کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ ابیگیل کاؤنس نامی اس لڑکی نے جہیز کے سامان کا جھوٹا کاروبار شروع کر رکھا تھا جو مختلف اشیاء فراہم کرنے کا وعدہ کرکے دلہنوں سے رقوم ہتھیاتی اور غائب ہو جاتی تھی۔ اس نے فیس بک پر ایک جعلی پیج بنا رکھا تھا جہاں وہ کرسیوں میزوں کے غلاف اور دیگر ایسے سامان کی تشہیر کرتی تھی جو دلہنیں خریدا کرتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک دلہن نے اس سے 140پاؤنڈ کی خریداری کی اور جب وعدے کے مطابق سامان گھر نہ پہنچا تو اس نے پولیس کو رپورٹ کر دی جس نے ملزمہ کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا اور برنلے کراؤن کورٹ میں پیش کر دیا۔ عدالت میں اس نے 13دلہنوں کو دھوکہ دے کر لوٹنے اور منی لانڈرنگ کا اعتراف کر لیا۔ ملزمہ تین بچوں کی ماں بھی تھی۔ جج آئیان لیمنگ نے اسے 33ہفتے قید کی معطل سزا سناتے ہوئے کہا کہ ’’میں تمہارے بچوں کی وجہ سے تمہیں معطل سزا دے رہا ہوں۔‘‘عدالت نے کاؤنس کو 100گھنٹے بلامعاوضہ کام کی سزا بھی سنائی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -