پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کاآفیشل گانا”دل سے جان لگا دے“ریلیز

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کاآفیشل گانا”دل سے جان لگا دے“ریلیز
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کاآفیشل گانا”دل سے جان لگا دے“ریلیز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا، جس کا ٹائٹل ""دل سے جان لگا دے"" رکھا گیا ہے ۔

علی ظفر کی آواز میں 3منٹ26سکینڈز دورانیے کی اس ویڈیوز  میں پاکستان کرکٹ کےکئی  سٹارز نظر آرہے ہیں،جس میں شاہد آفریدی ،مصباح الحق،شعیب ملک ، عمر گل، احمد شہزاد،فخر زمان اور دیگر شامل ہیں

ان سب سے بڑھ کر اس ویڈیو میں کمنٹیٹر رمیز راجہ بھی ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے دونوں ایڈیشن کے آفیشل گانے بھی علی ظفر نے ہی بنائے تھے جو عوام میں کافی مقبول رہے تھے ، نئے ریلیز ہونے والے گانے کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

خیال رہے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز بائیس فروری سے ہو رہاہے

مزید : کھیل