بھارت کی جانب سے راولاکوٹ سیکٹر میں سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی ،2خواتین سمیت3شہری زخمی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے ایک بار پھر راولا کوٹ سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین شہریوں کو زخمی کردیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کھوئی رٹہ ،کوٹل اور بٹل میں کی گئی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ،فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے ،پاک فوج کی جانب سے بھارت کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا۔