صومالیہ سے افریقی یونین کی امن فوج کا انخلا درست نہیں ہو گا: افریقی یونین

صومالیہ سے افریقی یونین کی امن فوج کا انخلا درست نہیں ہو گا: افریقی یونین
صومالیہ سے افریقی یونین کی امن فوج کا انخلا درست نہیں ہو گا: افریقی یونین

  

برسلز(این این آئی)افریقی یونین کی صومالیہ میں تعینات امن فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں اس مشن کا اختتام اب تک کی تمام پیش رفت کو ضائع کر دے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسسکو مادیرا نے یہ بات ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس کے حاشیے پر افریقی رہنماؤں اور بین الاقوامی پارٹنرز سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ کے لیے افریقی امن مشن کی معیاد 2020 میں پوری ہو جائے گی تاہم اس میں توسیع بے حد ضروری ہے۔ مادیرا کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب اب بھی بڑے دہشت گردانہ حملوں کی صلاحیت رکھتی ہے، اس لیے افریقی امن فوج کو اس ملک میں آئندہ بھی تعینات رہنا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی