آج بھری عدالت میں اعلیٰ شخصیت نے ڈاکٹر شاہد مسعود پر لعنت بھیج دی ،یہ شخص کون ہے؟جان کر آپ کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

آج بھری عدالت میں اعلیٰ شخصیت نے ڈاکٹر شاہد مسعود پر لعنت بھیج دی ،یہ شخص کون ...
آج بھری عدالت میں اعلیٰ شخصیت نے ڈاکٹر شاہد مسعود پر لعنت بھیج دی ،یہ شخص کون ہے؟جان کر آپ کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)عدالت عظمیٰ میں  زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود بھری عدالت میں پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عامر  محمود سے الجھ پڑے جس پر نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مالک نے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہدمسعود کو کھری کھری سنا دیں ۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے 37اکاﺅنٹس اور اس کے کسی عالمی گینگ کا حصہ ہونے سے متعلق خبر دینے والے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود اس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بھری عدالت میں پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عامر محمودسے الجھ پڑے اور ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ فکر نہیں کریں ،آپ آئندہ وزیراعلیٰ ہوں گے جس پر میاں عامر محمود نے انہیں ڈانٹ پلا دی ۔میاں عامر محمود اپنا موقف بیان کرنے کے بعد روسٹرم سے ہٹ کر اپنی نشست پر جارہے تھے ،وہ جونہی ڈاکٹر شاہد مسعود کے سامنے سے گزرے انہوں نے میاں عامر محمود پر مذکورہ طنزیہ فقراکسا جس پر میاں عامر محمود نے پلٹ کر انہیں دیکھا اور سختی سے ڈانٹ کر چپ کروادیا۔ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت میں پیش ہونے والے تقریباً تمام سینئر صحافیوں سے نالاں نظر آئے ۔صحافیوں کی اکثریت نے عدالتی کارروائی کی حمایت کی ،بعض صحافیوں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو معافی مانگنے کے لئے بھی کہا ،کمرہ عدالت سے باہر بھی سینئر صحافیوں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ اپنی غلطی مان لیں اور عدالت سے معافی کی درخواست کریں ۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے یہ تجویز ماننے سے انکار کردیا اور ان صحافیوں سے بھی کہا کہ چھوڑوں گا نہیں ۔

دوسری طرف نجی ٹی وی چینل ’’24 نیوز‘‘ کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے میاں عامر محمود کو بلایا تو انہوں نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میں شرمندہ ہوں،ہم نےمتاثرہ لوگوں کو بتا یا کہ ان کی بچیوں کو قتل کرنے سے قبل ان کی وڈیوز بنائی گئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص بغیر ثبوت ایسی باتیں کر رہا ہے ،ہم کیوں ایسے لوگوں کو اجازت دیتے ہیں؟بعد ازاں میاں عامر روسٹرم سے اپنی نشست کی جانب بڑھے تو شاہد مسعود نے اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے آوازیں کسیں کہ آپ آئندہ کے وزیراعلیٰ ہیں ،آپ کو مبارک ہو جس پر میاں عامر فوراً رکے اور جواب دیا کہ میں لعنت بھیجتا ہوں آپ پر اور آپ کی ایسی باتوں پر ۔یہ گفتگو سن کر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی باتیں نہ کی جائیں ،عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں ،اس دوران کامران خان اور دیگر صحافیوں نے میاں عامر کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کہا کہ ایسے شخص کو جواب نہ دیں ۔

مزید : قومی