نقیب اللہ کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات پاک فوج اٹھائے گی: جرگہ رہنما

نقیب اللہ کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات پاک فوج اٹھائے گی: جرگہ رہنما
نقیب اللہ کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات پاک فوج اٹھائے گی: جرگہ رہنما

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اور وزیرستان میں نقیب کے مکان کی تعمیر کی ذمے داری پاک فوج نے لے لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے چگملائی میں محسود اور برکی قبائل کا پاک آرمی کے نمائندوں کے ساتھ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔جرگے کے سربراہ ملک مسعود احمد نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نقیب اللہ محسود کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اور اس کے مکان کی تعمیر کی ذمے داری پاک فوج نے لے لی ہے۔

گرینڈ جرگے میں جی سی او وانا کے قائم مقام انچارج بریگیڈیئرعرفان احمد اور پولیٹیکل ایجنٹ اشفاق احمد، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد نائب الدین داوڑ اور اے پی او اخلاق احمد، محسود اور برکی قبائل کے رہنما شریک ہوئے۔

مزید : قومی