سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری مجھ سے بڑے جج تھے : چیف جسٹس ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری مجھ سے بڑے جج تھے : چیف جسٹس ثاقب نثار
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری مجھ سے بڑے جج تھے : چیف جسٹس ثاقب نثار

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ان سے بڑے جج تھے ۔زینب کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میرا جسٹس افتخار محمد چودھری سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ،میں نے عدالتی کارروائی کے اپنے طریقہ کار کا ذکر کرتے ہوئے جسٹس افتخار محمد چودھری کا جو نام لیا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان سے بڑا جج ہوں ۔افتخار محمد چودھری کا میں ہمیشہ احترام سے نام لیتا ہوں اور انہیں خود سے بڑا جج مانتا ہوں۔ایک موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ازخود نوٹس شہرت کے لئے بلکہ مفاد عامہ کے لئے لیتے ہیں ۔

مزید : قومی