آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ذوالفقار چیمہ کی دوسری کتاب کے حوالے سے تاثرات

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ذوالفقار چیمہ کی دوسری کتاب کے حوالے سے تاثرات
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ذوالفقار چیمہ کی دوسری کتاب کے حوالے سے تاثرات

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ کو زبر دست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اُن سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ اگر آپ کو مجھ میںکچھ خوبیاں نظر آتی ہیں تو ان میں چیمہ صاحب کی چھاپ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی میں ذوالفقار چیمہ کی کتاب”دو ٹوک“ کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ میں نے سروس کا آغاز چیمہ صاحب کیساتھ کیاتھا ، میں نے دیکھا کہ انکے ہاں ناممکن کا لفظ ہی نہیں ہے وہ مشکل سے مشکل ٹارگٹ کو بھی ناممکن نہیں سمجھتے تھے اور اسے حاصل کر کے چھوڑتے تھے ، اسلئے کہ وہ بہادر بھی ہیں اور انکا کردار بہت اُجلا ہے ۔ انہوں نے بہت اعلیٰ پائے کی تحریریں لکھی ہیں، وہ اپنی تحریروں کے باعث بھی ہمیشہ یاد کیے جائیں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی