لیلیٰ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ،وہ پاگل ہوچکی ہے:فلم سٹار میرا

لیلیٰ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ،وہ پاگل ہوچکی ہے:فلم سٹار میرا
لیلیٰ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ،وہ پاگل ہوچکی ہے:فلم سٹار میرا

  

لاہور(آئی این پی)فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ لیلیٰ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں وہ پاگل ہوچکی ہے ‘آئے روز مجھ پر گھٹیا الزامات لگاتے ہوئے ان کو شر م آنی چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار لیلیٰ کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میرا کا کہناتھا کہ میں پہلے بھی ہزاروں بار کہہ چکی ہوں کہ لیلیٰ خود کنگلی ہے وہ مجھے کہاں سے گاڑی اور پیسے ادھار میں دیں گی ؟ انہوں نے کہا کہ لیلیٰ نے اگر مجھے کوئی گاڑی دی ہے اس کا نمبر کیوں نہیں بتاتی؟اب اگر دوبارہ لیلیٰ نے میرے بارے میں کوئی گھٹیاحر کت کی تواس اسکے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہوں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح