مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ بلوچستان

مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ...
مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، عوامی نمائندہ ہوں عوام کے درمیان جانے میں خوشی محسوس کرتا ہوں، گوادر میں لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کریں گے، لوگوں کے درمیان جانا ، ان کے مسائل سننا اور انہیں حل کرنا ہی اصل حکمرانی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس گوادر میں کھلی کچہری میں لوگوں سے گفتگو  اور موقع پر متعدد درخواستوں پر فوری طور پر عملدرآمد کے احکامات جاری ہوئےمیر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ منشیات معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے اور اس کی روک تھام اور مکمل خاتمے کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں ضلعی پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر گوادر کو فوری طور پر ہدایات جاری کرتے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر منشیات کے خاتمہ سے متعلق رپورٹ انہیں پیش کی جائے بصورت دیگر دوسری مرتبہ عوامی شکایات کی صورت میں متعلقہ محکموں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر شہر کا دورہ کیا اور لوگوں سے گھل مل گئے اور لوگوں کے مسائل معلوم کئے، اس سلسلے میں عوامی شکایات پر گوادر شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوادر شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی گوادر کو صفائی کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہمی کی جائیں گی، اس موقع پر گوادر کے لوگوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اچانک اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور لوگوں میں خوشی کی لہر روڈ گئی ، گوادر کے عوام نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ نوجوان وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر کے مسائل کو ترجیحی بنیادو پر حل کریں گے۔