کولمبیا ، پولیس تھانے پر بم حملہ ، 4اہلکار ہلاک ، 17زخمی

کولمبیا ، پولیس تھانے پر بم حملہ ، 4اہلکار ہلاک ، 17زخمی
کولمبیا ، پولیس تھانے پر بم حملہ ، 4اہلکار ہلاک ، 17زخمی

  

بارانکیویلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کولمبیا کے شہر بارانکیویلا میں پولیس تھانے پر بم حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 17 پولیس اہلکاروں سمیت 42 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کولمبیا پولیس تھانے پر بم حملہ اس وقت کیا گیا کہ جب پولیس اہلکار اپنے کام کے جگہوں پر جانے سے قبل تھانے کے باغیچے میں جمع تھے۔ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے 50 ملین پیسو کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

کولمبیا کے صدر جان مانوئل سانٹوس نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی