وہ پارلیمنٹ میں ایسے نکلتے ہیں جیسے ! مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے وزیر اعظم کوچاند سے تشبیہ دیدی

وہ پارلیمنٹ میں ایسے نکلتے ہیں جیسے ! مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے وزیر اعظم کوچاند ...
وہ پارلیمنٹ میں ایسے نکلتے ہیں جیسے ! مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے وزیر اعظم کوچاند سے تشبیہ دیدی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کوجس سیڑھی سے لایا گیاہے ، اسی سیڑھی سے گرایا بھی جا سکتاہے ، آزادی اظہار پرکنٹرول کی بجائے ہتک عزت کیلئے قانون بنایا جائے، جس طرح عید کا چاند نکلتاہے ، اسی طرح پاکستان کا وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نکلتاہے ۔

جیونیو ز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ حکومت کوجس سیڑھی سے لایا گیاہے ، اسی سیڑھی سے گرایا بھی جا سکتاہے ، آزادی اظہار پرکنٹرول کی بجائے ہتک عزت کیلئے قانون بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح عید کا چاند نکلتاہے ، اسی طرح پاکستان کا وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نکلتاہے ، گالم گلوچ کی روش کو جس نے پارلیمنٹ میں رواج دیا ، اس کا سب کوپتہ ہے جب آپ تلخ کلامی کریں گے تو اس کے جواب میں تلخ کلامی ہوگی ، ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنا شروع کردی جائیں تو یہ رویہ پارلیمنٹ کیلئے مناسب نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -