ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟

  


حمل

28جنوری پیر۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ خریداری کرتے وقت فضول خرچی سے بچیں ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں۔

ثور

28جنوری پیر۔ محبت سے متعلقہ راز افشاءہونے کا اندیشہ ہے لہٰذا سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے آپ کی عزت و شہرت داغدار ہو۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تناﺅ کی کیفیت رہے گی۔

جوزا

28جنوری پیر۔ مہمانوں کی خاطر تواضح کے مواقع ملیں گے۔ آپ کی فضول خرچی آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی۔ گھریلو امور کے سلسلے میں محتاط رہیں۔

سرطان

28جنوری پیر۔ سرمایہ کاری کے سلسلے میں آپ کوئی اہم معاہدہ طے کر سکیں گے۔ تفریحی سرگرمیوں میں دلچسپی کا امکان ہے۔ روزانہ کے معموملات میں مصروفیات بڑھ سکتی ہیں۔

اسد

28جنوری پیر۔ روز مرہ نجی معاملات حسب سابق ہونگے۔ کاروبار میں اُتار چڑھاﺅ رہے گا۔ کسی مخلص دوست کا تعاون حاصل ہوگا۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان ہوگا۔

سنبلہ

28جنوری پیر۔ آپ کی توجہ انعامی اسکیموں کی طرف بڑھ جائے گی ۔ ان سکیموں میں محتاط حصہ لیں۔ خانگی خاندانی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

میزان

28جنوری پیر۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ تفریحی نوعیت کے پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ آمدن کے ساتھ ساتھ اخراجات بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

عقرب

28جنوری پیر۔ تعلیم اور بعض اہم امور کے سلسلے میں سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ سرمایہ کاری کےامور میں ترقی کا عنصرغالب رہے گا۔ رومانس کے معاملات طے کر سکیں گے۔

قوس

28جنوری پیر۔ جائیداد کی خریداری کا رجحان ہو گا ۔ کامیابی کے لئے سخت محنت درکار ہوگی۔ کسی مسئلے میں مایوس نہ ہوں جلد ہی ناکامی کامیابی میں بدل جائے گی۔

جدی

28جنوری پیر۔ ۲ہر کام بزرگوں اور دوستوں کے مشورے سے کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ افسران بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔ ذرائع ابلاغ سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

دلو

28جنوری پیر۔ سرمایہ کاری عمل میں آئے گی۔ روپے پیسے کے معاملات میں غیر ضروری بحث سے پرہیز کریں۔ آپ کے دوستوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

حوت

28جنوری پیر۔ عزیز و اقارب کے ساتھ نرم رویہ سے پیش آئیں۔ مستقبل کے سلسلے میں بعض مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔اپنی حکمت عملی سے گزشتہ پیدا شدہ مشکلات پر قابو پا سکیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم