الپوری‘ عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس کالج روڈ منتقل

الپوری‘ عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس کالج روڈ منتقل

  

الپوری(ڈسڑکٹ رپورٹر) شانگلہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پاسپورٹ آفس الپوری پرانی جگہ سے کالج روڈ بلمقابل ڈگری کالج الپوی منتقل کردیا گیا ہے،نیا افس فرسٹ فلورپر ہوگااورخاص طور پر بزرگ شہریوں وخواتین کو اس سے خصوصی فائدہ ہوگا ،پرانا دفتردوسری منزل پر ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات پیش اتے تھے۔ نیا آفس آج بروز پیر نئے بلڈنگ میں کام شروع کریگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاسپورٹ آفس شانگلہ نے فیصلہ کیا کہ پاسپورٹ صارفین کوبا اسانی رسائی ممکن ہو۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ شانگلہ عتیق الرحمن کا کہنا تھاکہ اس مرتبہ صارفین کے شکایات کے اذالے کیلئے نئے دفتر کا بندوبست کیا گیا جو صارفین باآسانی دفتر پہنچ پائیاور اس کے ساتھ پارکنگ کیلئے بھی مناسب جگہ موجود ہے۔سپورٹ آفس الپوری پرانی جگہ سے کالج روڈ بلمقابل ڈگری کالج الپوی منتقل کردیا گیا ہے،نیا افس فرسٹ فلورپر ہوگااورخاص طور پر بزرگ شہریوں وخواتین کو اس سے خصوصی فائدہ ہوگا۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -