شیرگڑھ‘ پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ ملزمان گرفتار

شیرگڑھ‘ پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ ملزمان گرفتار

شیرگڑھ(نامہ نگار)ہری چند روڈ نزد قبرستان شیرگڑھ کے رہائشیوں نور کریم امراد فرمان اور بشیر نے شیرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے عزیز ولد درانے اور افتخار والد غنی محمد مرحوم کے ساتھ کے راستے کا تنازعہ چلا آرہاہے یہ راستہ ہمارے آباؤ اجداد کی ذاتی ملکیت ہے جس پر ان دونوں کا گھر بھی واقع ہے غنی محمد موحوم کے گھر اور حجرے کا دروازہ ان لوگوں نے اس راستے میں میں کھول دیا ہے جو ہمارے گھر کی طرف کھلتا ہے اوپر سے ان لوگوں نے ہمارے گھر کے نکاس کا پانی بند کر دیا ہے ہمارے حق میں ڈی آر سی تخت بھائی اور گرداور نے فیصلہ دیا ہے جو یہ لوگ نہیں مانتے اور اپنے گھر کے خواتین کے ساتھ پولیس تھانہ شیرگڑھ جا کر ہمارے خلاف روزنامچہ رپورٹ درج کروایا جو جھوٹ من گھڑت اور بے بنیاد ہے ہم لوگ جواب میں پولیس تھانہ جاکر حقائق پر مبنی کراس روز نامچہ رپورٹ درج کرایا یہ لوگ اخبارات میں ہم پر غنڈہ گردی کے الزامات لگاتے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہم غریب محنت کش مزدور کار لوگ ہیں محنت مزدوری کرکے کماتے ہیں یہ لوگ بے جاہمیں تنگ کرتے ہیں راستہ ہمارے آباواجداد کی ملکیتی جائیداد ہے انہوں نے انتظامیہ اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائیہمارے ملکیتی راستے میں سے غنی محمد مر حوم کے گھر اور حجرے کا دروازہ بند کرکے ہمارے گھر کے نکاس آب کا نظام بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ راستہ ہمارے آباؤ اجداد کی ملکیتی جائیداد ہے اس راستے میں ان کا کوئی حصہ اور حق نہیں لیکن پھر بھی ہم نے اس راستے پر ان کا آمدورفت بند نہیں کیا ہوا ہے اس کے باوجود یہ لوگ ہمیں تنگ کرتے ہیں جو انصاف کے تقاضوں کے منافی عمل ہے اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ ہوا تو ہم بچوں کے ساتھ پریس کلب کے سامنے خودسوزی کرینگے جس کی ساری ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت وقت پر عائد ہوگی

مزید : پشاورصفحہ آخر