تیمرگرہ‘ سیاسی بنیادوں پر تبادلے مسترد ‘ احتجاج کی دھمکی

تیمرگرہ‘ سیاسی بنیادوں پر تبادلے مسترد ‘ احتجاج کی دھمکی

  

الپوری(ڈسڑکٹ رپورٹر) شانگلہ :نیشنل بینک الپوری برانچ ہنگامی بنیادوں پر اپنے نئے بلڈنگ منتقل ہو گیا ،شانگلہ میں پہلی بار سرکاری بینک بطور چیسٹ کام شروع کررہی ہے۔نیاچیسٹ بینک آج بروز پیر نئے بلڈنگ میں کام شروع کریگا۔ منیجرنیشنل بینک الپوری برانچ میاں سید حسین و محمد عالم کی میڈیا سے بات چیت-تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے پیر اورمنگل کے درمیانی شب شا نگلہ کے صدر مقام الپوری میں اتش زدگی،نیشنل بنک کی دوسری منزل سمیت مارکیٹ اور گودام جل کر خاکستر ہوگئی۔ الپوری میں واقع نیشنل بنک الپوری برانچ کے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ، اگ نے نیشنل بینک کے مین سیکشن کو نقصان نہیں پہنچایا تاہم بجلی اور ٹیلی فونک نظام و انٹر نیٹ کو مکمل طور پر ناکارہ بنادیا تھا جس کے بعد بینک مکمل بور پر بند رہا تھا- نیشنل بینک آف پاکستان کے حکام نے ہنگامی بنیادوں پر نئے بلڈنگ میں سیٹنگ کرکے منتقل ہوگئے جو آج باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کرے گی۔یاد رہے کہ نیشنل بینک میں اتش زدگی کے بعد انٹرنیٹ ،ٹیلی فون اور بجلی کا نظام ختم ہونے سے نیشنل بینک مکمل طور پر بند رہا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف سرکاری ملازمین ،تاجروں اور عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا تھا،پاسپورٹ اور دیگر سرکاری دفاتر بھی اس بینک کی بندش کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -