مٹہ ‘ ٹریفک کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی‘ مقدمہ درج

مٹہ ‘ ٹریفک کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی‘ مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ ٹریفک کی مختلف واقعات میں دو افراد زخمی زخمیوں کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے پولیس نے رپورٹ درج کی ہے تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ کی مختلف علاقوں میں مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد زخمی ہوئے پہلا واقعہ مٹہ بلکارئی میں اس وقت ہوا جب ایک شخص مسمی سیدنواب والد میاں سید جلیل سکنہ بہا بمقام بلکارئی میں موٹرسائیکل تیز رفتاری سے پھسل کر گر گیا جس سے مذکورہ شخص شدید زخمی ہوا جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لایا گیا تھا دوسرا واقعہ مٹہ بلکارئی میں اس وقت ہوا جہاں سے ایک فلائنگ کوچ جو مانڈل ڈاگ سے مٹہ ارہاتھا کھائی میں گرگئی جس سے ایک شخص مسمی عدنان ولد عبداللہ زخمی ہو اجن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لایا گیا تھا پولیس نے تمام واقعات میں رپورٹ درج کی ہے