بخشالی‘ 4 سالہ بچی سے زیادہ کی کوشش‘ ملزم گرفتار

بخشالی‘ 4 سالہ بچی سے زیادہ کی کوشش‘ ملزم گرفتار

  

بخشالی(نمائندہ پاکستان) بخشالی پنڈھیری میں درندہ صفت انسان نے چار سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش ، بچی کے والد نے ملزم کو کھیتوں سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سلیمان ولد معین الدین خان سکنہ پنڈھیری بالا بخشالی نے تھانہ چورہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں گھر میں موجود تھا میری چار سالہ بیٹی مسماۃ مسکان کھیل کود کی عرض سے گھر سے باہر نکلی باہر ایک نامعلوم شخص نے مسکان کو دس روپے کا نوٹ دکھا کرہاتھ سے پکڑ کر نزد کھیتوں کی طرف لے گئی ، معلوم ہوا کہ ایک نامعلوم شخص نے مسکان کو کھیتوں کی طرف لے گئی میں اپنے بھائی سرزمین کے ساتھ تلاش کیلئے نکلا راستے میں ایک کباڑی نے بتایا کہ وہ اس طرف کھیتوں کی جانب چلے گئے ہیں وہاں جاکر گنے کی فصل سے مسکان کی رونے کی آواز کانوں میں پڑی نزدیک جاکر اُ س شخص کو تیز دار ہنٹر سمیت قابو کرکے حوالہ پولیس کردیا ، تفتیش کے دوران ملزم کی شناخت جان محمد ولد صافی محمد سکنہ جہانزیب آباد بخشالی کے نام سے ہوئی، پولیس تھانہ چورہ نے دفعہ 376/511 کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -