آل پاکستان انٹر بورڈ چل بال چمپئن شپ چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں شروع

آل پاکستان انٹر بورڈ چل بال چمپئن شپ چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں شروع

  

پشاور(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان انٹر بورڈ چل بال چمپئن شپ چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی،افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چارسدہ کے پرنسپل پروفیسر محمد رضاشاہ تھے ،جنہوں نے باقاعدہ ایونٹ کا افتتاح کیا،انکے ہمراہ پاکستان چک بال فیڈریشن کے سیکرٹری ایمانویل اسد ،صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال ،سیکرٹری عبدالرشیدانور،مومن خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے تعان ون چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آل پاکستان انٹر بورڈ چل بال چمپئن شپ میں مردان،پشاور،ٹیکنیکل بورڈ پشاور،بنوں،ایبٹ آبادسمیت دیکر تعلیمی بورڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چارسدہ کے پرنسپل پروفیسر محمد رضاشاہ نے بتایاکہ چک بال ایک بہترین کھیل ہے تاہم خیبر پختونخوامیں اس کھیل کا مستقبل روشن ہے ،کیونکہ کھلاڑیوں نے جس اندازسے کھیل پیش کیا یقیناًیہ نوجوان آگے جاسکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -