ڈکیت گروہ کا مرکزی سرغنہ گرفتار‘ مال مسروقہ برآمد

ڈکیت گروہ کا مرکزی سرغنہ گرفتار‘ مال مسروقہ برآمد

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تقریباً3 سال پہلے تورڈھیرمیں گن پوائنٹ پر عاطف اللہ نامی تاجر سے دس لاکھ روپے چھیننے والے ڈکیٹ گروہ کامرکزی کردارگرفتار،ملزم کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے برآمد۔ڈی پی او صوابی سیدخالد ہمدانی کے آفس سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ڈی پی اوکی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل لاہوراقبال خان کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ تورڈھیر طارق سعید خان،تفتیشی آفیسر عیان اللہ ،سب انسپکٹر سید اللہ خان نے مذکورہ وقوعہ میں گروہ کے روپوش اہم سرغنہ کی گرفتاری کیلئے جدید خطوط اور پیشہ وارانہ تفتیش کے ذریعے کامیابی سے کاروائی کرتے ہوئے محمد عارف عرف ملک ولد گلاب خان سکنہ دربند بانڈی ضلع مانسہرہ کوبالآخرگرفتارکرہی لیا جسکے قبضہ سے ایک لاکھ روپے بھی برآمدکرلئے گئے یاد رہے کہ ملزم مذکورہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تورڈھیر سٹی میں ایک تاجر سے دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر 10لاکھ روپے چھین کرفرار ہوئے تھے جس وقوعہ میں مختلف مواقع پر کاروائی کے دوران کئی دیگر ملزمان پہلے سے گرفتار کئے جاچکے ہیں اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کی جاچکی ہے تاہم وقوعہ کے کردارگروہ کاماسٹرمائنڈ محمد عارف عرف ملک کی گرفتاری گزشتہ روز ممکن ہوسکی ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہواپریس ریلیزمیں مزیدبتایا گیا ہے کہ بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ محمد عارف اس سے پہلے کراچی ،لاہور،نوشہرہ، صوابی سمیت دیگر کئی اضلاع میں بھی ڈکیتی کی واردات کر چکے ہیں جسکے خلاف باقاعدہ دیگر اضلاع میں ڈکیتی کے مقدمات بھی درج ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -