یو سی سطح پر کھیلوں کے مقابلے کا رجحان پیدا کیاگیا ‘ محمد عاصم

یو سی سطح پر کھیلوں کے مقابلے کا رجحان پیدا کیاگیا ‘ محمد عاصم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( سٹی رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کراٹے ٹورنامنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیل کود مثبت سرگرمی ہے اور پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق مقامی کھیلوں کے اہمیت اجاگرکرنے کیلئے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے یونین کونسل کی سطح سپورٹس گراؤنڈ ‘کھیلوں کے مقابلے کا رجحان پیدا کیاگیا ہے سپورٹس مثبت سرگرمیوں کا باعث بن رہی ہیں اور نوجوان نسل کواپنی صلاحیتوں کو لوہا منوانے کا موقع مل رہا ہے ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم پشاور عاصم خان نے گذشتہ روزپہلا ڈسٹرکٹ ناظم فل باڈی کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ ٹیکنیکل کالج گلبہار میں تقریب کی دوران کہیں اس موقع پر کراٹے چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑیوں میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے س موقع پر مہمان ڈی ایس او جمشید بلوچ ، ایڈیشنل آئی جی پولیس شہزاد اسلم صدیقی ‘ ڈسٹرکٹ ممبر ز ا وسیم اکرم ، ہدایت اللہ خلیل، کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ الہادی اور سیکرٹری عنایت اللہ خان بھی موجود تھے ، دو روزہ مقابلوں میں مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ایونٹ میں پاچ ویٹ کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے جس میں 70-60-50-40اور 70کے جی سے زائد کی کلاسیں شامل تھیں 40کے جی کی کلاس میں ٹی وی سی گلبہار سینٹر پشاور کے دانیال نے گولڈ ، باغبانان کے عبدالمالک نے سلور اور سرفراز سینٹر کے زبیر احمد نے برانز میڈیل جیتا 50کے جی کی کلاس میں باغبانان کے ایوب خان نے گولڈ ٹی وی سی کے نور اللہ نے سلور جبکہ سرفراز سینٹر کے وحید اللہ نے برانز میڈل جیتا 60کے جی کی کلاس میں باغبانان کے شیر آغا نے گولڈ باغبان کے محمد عاصم نے سلور اور ٹی وی سی گلبہار نے شہباز خان نے برانز میڈل جیتا 70کے جی کی کلاس میں پخہ غلام کے عباس خان نے گولڈ سرفراز سینٹر کے ہدایت اللہ نے سلور اور باغباان کے احسان اللہ نے برانزل میڈل اپنے نام کیا 70کے جی سے زائد کی کلاس میں پخہ غلام کے شوکت خان نے گولڈ ، فدا محمد نے سلور اور سرفراز سینٹر کے موسیٰ خان نے برانز میڈل جیتا انفرادی کا تا کے مقابلوں میں ٹی وی سی گلبہار کے شمس العافین نے گولڈ، پخہ غلام کے شوکت خان نے سلور اور سرفراز سینٹر کے رفیع اللہ نے برانز میڈل جیتا گروپ کا تا کے مقابلوں میں ٹی وی سینٹر گلبہار نے پہلی ، پخہ غلام نے دوسری اور باغبانان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مجموعی طور پرٹی وی سینٹر گلبہار نے پہلی ، پخہ غلام نے دوسری اور باغبانان کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔