صوابی‘ مویشی چور گروہ کے ملزمان گرفتار‘ مقدمات درج

صوابی‘ مویشی چور گروہ کے ملزمان گرفتار‘ مقدمات درج

صوابی ( بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے جانوروں کی چوری ہونے کے ڈکیت گروہ کا سراغ لگا کر کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع بھر میں ایک ڈکیت گروہ بھینسیں ، گائیں ، بھیڑ بکریاں اور دیگر جانور چوری کر تے تھے اور یہ روز کا معمول بن چکا تھا۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر تورڈھیر پولیس نے ڈکیت گروہ کا سراغ لگا لیا اس سلسلے میں ایس ایچ او طارق سعید خان نے اخباری کانفرنس میں بتایا کہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ محمد عارف عرف ملک ولد گلاب خان سکنہ دربند بانڈی ضلع مانسہرہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تورڈھیر سٹی میں تاجر برادر سے اسلحہ کی نوک پر بزور 10لاکھ روپے چھین لیے تھے ،جس میں کامیاب کاروائی کے دوران کئی ملزمان گرفتار ہوچکے تھے اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کیا گیا تھا،جبکہ اہم سرغنہ محمد عارف کے خلاف زیر قیادت ڈی ایس پی لاہور محمد اقبال خان ،ایس ایچ او تورڈھیر طارق سعید خان بمع پولیس نفری نے کاروائی کرتے ہوئے حراست میں لیکر دوران مزید تفتیش لوٹی ہوئی ایک لاکھ روپے رقم برآمد کیا گیا بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ محمد عارف متعدد ضلعوں میں ڈکیتی کا واردات کر چکے ہے ،اس سے پہلے کراچی ،لاہور،نوشہرہ صوابی اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی واردات کیے ہیں ،جبکہ باقائدہ ان کے خلاف دیگر ضلعوں میں ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں #

مزید : پشاورصفحہ آخر