ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع

ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری چیک کرنے کے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ ملتان نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو پرفارما ارسال کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو کارکردگی بڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب بھر کی 6ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سینٹری ورکرز ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری چیک کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ پرفارما میں زون، یونین کونسلز، سینی ٹیشن سٹاف کی حاضری اور ریمارکس مانگے گئے ہیں۔