احمد پور شرقیہ ‘ بڑے پیمانے پر جعلی کھاد تیار کرنیکا انکشاف ‘ سپلائی شروع

احمد پور شرقیہ ‘ بڑے پیمانے پر جعلی کھاد تیار کرنیکا انکشاف ‘ سپلائی شروع

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ زراعت کی ملی بھگت سے احمدپورشرقیہ میں بڑے پیمانے پرجعلی کھادکی تیاری اورفروخت کاانکشاف ہوا ہے ۔، دونمبرمافیا یزمان ، بہاولپور لودھراں ، کہروڑپکا اوردیگرعلاقوں میں جعلی کھادیں سپلائی کرنے لگا اصل کھاد کی بوری کھول کرجعلی کھاد کی ملاوٹ یاگوارا کھاد کو(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

رنگ دے کرڈی اے پی تیارکرکے مہنگے داموں فروخت کی جانے لگی ۔ ، باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ محکمہ زراعت احمدپورشرقیہ کی ملی بھگت سے دونمبرمافیا نے جعلی کھادیں تیارکرکے فروخت کرنے کاسلسلہ شروع کررکھاہے بتایاگیاہے کہ جعلی کھادیں تیارکرنیوالاگینگ ڈی اے پی کھادکی بوریاں ڈی سیل کرکے اس میں آدھی بوری جعلی کھاد شامل کرکے دوبار بوری کی سلائی کردیتے ہیں جعلی کھاداکثرپتھر پررنگ کیاجاتاہے یاپھرگوارا کھاد کوپالش کرکے ڈی اے پی بنائی جاتی ہے بتایاگیاہے کہ سال2008 میں بھی چنی گوٹھ کے علاقہ سے جعلی کھادتیارکرتے ہوئے مافیاکومحکمہ زراعت کے افسران نے پکڑاتھااوران کے قبضہ سے کروڑوں روپے کی جعلی ڈی اے پی برآمد کی گئی تھی اورسال2018 میں ویرانے میں موجود ایک کاٹن فیکٹری میں جعلی زرعی ادویات تیارکرتے ہوئے بھی اسی مافیاکوگرفتارکرلیاگیاتھا اسی دونمبرمافیانے اب دوبارہ جعلی کھادیں تیارکرنے اورکھادکی بوریاں ڈی سیل کرکے وزن میں کمی کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے کابھی دھندہ شروع کیاہواہے اوریہ دونمبر کھادیں اوچشریف، شاہی والا، ہیڈراجکاں، یزمان ، نورپورنورنگا، غلہ منڈی بہاولپور،لودھراں، کہروڑپکا، دنیاپور سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع میں فروخت کی جارہی ہے کاشتکاروں عبدالحمید، محمداکرم، محمداسحاق، رب نوازخان، محمداقبال، غلام محی الدین، بشیراحمد، محمداشرف، محمدنعیم اوردیگرنے وزیراعلی پنجاب، سیکرٹری زراعت پنجاب اوردیگرارباب اختیار سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر