جنوبی پنجاب ‘شیعہ علماء کونسل کا نیا تنظیمی سیٹ اپ مکمل‘ عہدے داروں کا بھی اعلان

جنوبی پنجاب ‘شیعہ علماء کونسل کا نیا تنظیمی سیٹ اپ مکمل‘ عہدے داروں کا بھی ...

ملتان ( سٹی رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ملتان, بہاولپور, ڈی جی خان ڈویژن اور چنیوٹ ,جھنگ, میانوالی اور سرگودھا (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کے اضلاع پر مشتمل جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میں شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر کا الیکشن ہواتھا جس میں مولاناموسیٰ رضا جسکانی کو صدر منتخب کیا گیا جن کی زیر صدارت گزشتہ روز ملتان میں پہلا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی اور علامہ رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ڈی جی خان, ملتان, بہاولپور ڈویژن کے علاوہ ضلع سرگودھا ,جھنگ, میانوالی, بھکر, چنیوٹ سے نمائیندہ افراد نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی کابینہ کا اعلان کیا گیاجس کے مطابق علامہ اختر حسین نسیم ملتان, مولانا سید محمد شاہ سرگودھا ,سیدسکندر نقوی بھکر,وفا عباس لیہ , سید مسعود الحسن جھنگ, مولانا نجم الحسنین خان سیت پ کو نائب صدور جبکہ رانا محمد حسین جنرل سیکریٹری , میاں محمد شفیع ڈپٹی جنرل سیکریٹری, مولانا سید انتظار مہدی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری , ساجد رضا تھہیم ایڈووکیٹ لیگل و پولیٹیکل ایڈوائزر,بشارت قریشی سیکریٹری اطلاعات ,سید علی قاسم نقوی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اورسید عمران علی نقوی کو رابطہ سیکریٹری , مولانا اظہر عباس شیرازی شعبہ عزاداری اور مولانا غلام شبیر حیدری کو شعبہ تبلیغات کا انچارج مقرر گیا ہے جبکہ مولانا قلب محمد علی شاہانی کو ڈویژنل صدر جھنگ اور ریٹائرڈمیجر زاہد حسین کو ڈویژنل صدر بہاولپور نامزد کیا گیا دیگر ڈویژنل صدور کا علان بعد میں کیا جائے گانامزد کابینہ سے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ سید محمد تقی نقوی اور علامہ رمضان توقیر نے حلف لیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کام کی تقسیم کے لیئے صوبہ جنوبی پنجاب کا اعلان کر کے آپ کی ذمہ داریوں کو کم کر دیا ہے اب پہلے کی نسبت بہتر اور اچھا کام ہونا چاہیئے شیعہ علما کونسل صرف مذہبی جماعت نہیں ہے بلکہ کارکردگی سیاست میں اور سماجی طور پر بھی نظر آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کا مسلہ ہو یا اتحاد و وحدت کی بات ہو ملک میں دہشت گردی کا مسلہ ہو ہمارا کردار ہر جگہ اور ہمیشہ مثبت نظر آیا ہے ہم اس ملک میں امن کے خواہاں ہیں جس کے لیئے ہم بے شمار قربانیاں دے چکے ہیں اور دے رہے ہیں ہم ملک میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے عزاداری پر پابندی کو نہ پہلے قبول کیا تھا نہ اب کرتے ہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر