عائزہ خان کے ڈرامہ’’میرے پاس ہو تم‘‘کی ریکارڈنگ جاری
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائزہ خان ان دنوں ہمایوں سعید کی پروڈکشن کے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘ ‘میں کا م کررہی ہیں جس کی وجہ سے وہ دن رات ان کی تعریفوں میں مصروف رہتی ہیں۔ عائزہ خان اور ہمایوں سعید اس سیریل میں میاں بیوی کا کردار کررہے جس کا دلچسپ امر یہ ہے کہ ہمایوں کے کردار کا نام بھی دانش ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عائزہ خان نے ہمایوں سعید سے یہ نام تبدیل کرنے کے لئے بھی کہاتھا۔اس میگا پراجیکٹ کے رائٹرخلیل الرحمن قمراور ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔عائزہ خان کا کہنا ہے کہ’’میرے پاس تم ہو‘ ‘بہت ہی منفرد سکرپٹ ہے جسے ناظرین بہت پسند کریں گے میں نے اس قسم کا کردار پہلے کبھی نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں بڑی سکرین سے خوفزدہ نہیں ہوں لیکن میں ایک لوسٹوری کی تلاش میں ہوں جو عام لوگوں کی کہانی ہو۔جس دن مجھے ایسی کہانی مل گئی میں فلم میں ضرور کام کروں گی۔عائزہ خان نے مزید کہا کہ مجھے کپڑوں کا بہت شوق ہے اسی لئے ہرڈرامہ سیریل کے لئے میں خود بہت سے ڈریسز خریدتی ہوں۔