ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے اعزاز میں تقریب

ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے اعزاز میں تقریب

عالیوالا(نامہ نگار)سولنگی برادری کی طرف سے مقامی ہوٹل میں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کیا گیا سولنگی برادری کے معززین ممتاز علی سولنگی، خادم حسین سولنگی عرف ڈھولن، الہٰی بخش سولنگی، ڈاکٹر بشیر احمد سولنگی، فضل حسین سولنگی نے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کو ممبر اورسیز پاکستان ڈویژن ڈی جی خان ، ڈویژن بہاول پور بننے پر مبارکباد دی اور ان کی پارٹی کیلئے انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ سولنگی برادری کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ہمارے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان نے ترقیاتی کام کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف کر دیا ہے، تحریک انصاف عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے واضح اقدامات کر رہی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سولنگی برادری کے روح رواں انجینئر ممتاز علی سولنگی نے کہا ہماری تمام برادری حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی سولنگی برادری پاکستان میں منظم ہو کر پورے علاقہ میں بھرپور حصہ لے گی۔ اس کیلئے ہم سولنگی برادری کو پورے ملک سے اکٹھا کر رہے ہیں اس موقع پر خادم حسین سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے بہت وقت ضائع کر دیا ہے اب وقت ہے کہ تمام برادری ایک فارم پر اکٹھی ہو جائے انہوں نے کہا کہ سولنگی برادری قوم وملک کیلئے تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہے اس موقع پر الہیٰ بخش سولنگی نے تقریب میں آنے والوں مہمانوں اور ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے۔ تقریب سے ڈاکٹر بشیر احمد اور فضل حسین سولنگی نے بھی خطاب کیا اور مختلف اوقات میں شعر پڑھ کر سولنگی برادری کا لہو گرماتے رہے اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں عبدالرشید، وزیرا احمد، حاجی گانمن، ربنواز، غلام مصطفی، محمد اسماعیل، عبدالحق، عاشق حسین، مٹھا خان، کونسلر یوسی بیلہ و طارق حسین ، محمد نواز جنرل کونسلر، محمد قاسم ، محمد آصف، محمد فہد خان، محمد شریف، عبدالرحمن ، محمد رمضان ، محمد شفیع ، سعید احمد کونسلر کے علاوہ کثیر تعداد میں سولنگی برادری کے لوگ شریک تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا تلاوت کا شرف حافظ اللہ وسایا نے کیا بعد میں نعت شریف احمد بخش نے پیش کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر