چودھری جاوید اقبال وڑائچ کی جہانگیر ترین سے ملاقات ‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چودھری جاوید اقبال وڑائچ کی جہانگیر ترین سے ملاقات ‘ سیاسی صورتحال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ حکومت نے وعدوں کی تکمیل کا آغاز کردیا، احتساب سے خوفزدہ سیاسی دشمن تحریک انصاف کے خلاف متحد ہوگئے، عوام کو آنیوالے دنوں میں سمجھ آجائیگی کہ تحریک انصاف حکومت کیخلاف سیاسی کزنوں نے کیا کیا سازشیں بنیں، وز یراعظم عمران خان تحمل اور نہایت ایمانداری سے عوام کی خدمت(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کررہے ہیں۔اسلام آباد میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں صوبے کاقیام پی ٹی آئی کی ترجیحات میں شامل ہیں انشاء اللہ عوام کومیرٹ کی بنیادپرانصاف فراہم کرتے ہوئے حقوق دیں گے‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے جہانگیرترین کوسیاسی وعلاقائی صورتحال بارے آگاہ کیااورعوامی مسائل بھی بتائے جس پرانہوں نے جلدحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
جہانگیر ترین