طالبعلم قوم کا مستقبل ‘ محنت اور لگن سے کامیابی یقینی ‘ ڈاکٹرطارق محمود انصار ی

طالبعلم قوم کا مستقبل ‘ محنت اور لگن سے کامیابی یقینی ‘ ڈاکٹرطارق محمود ...

  

میاں چنوں(نمائندہ خصوصی) پنجاب گروپ آف کالجز میاں چنوں کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا کہ میاں چنوں پنجاب کالج کے طلباء وطالبات نے اپنی محنت اور لگن سے میاں چنوں کا نام روشن کیا ہے اس سے وہ اور ان کے اساتذہ اور چیئرمین میاں چنوں پنجاب کالج مبارک(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ملتان بورڈ میں اعلی پوزیشنز حاصل کیں اور مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہ ادارہ بہت زیادہ ترقی کرے گا کیونکہ اس کے پیچھے ایک مقدس مشن ہے اور رول ہے اور وہ رول علم کو پرموٹ کرنے کا ہے تعلیم وتربیت اور ہنر دینے کا رول ہے میرا ایمان ہے کہ اگر انسان محنت کرے تو اللہ تعالی انسان کو اس کا پھل ضرور دیتا ہے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے خدمت کا موقعہ دیا بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پاکستان کی ٹاپ 10یونیورسٹیز میں شامل ہیں تقریب میں پنجاب کالج میاں چنوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے خاص طور پر 2018کے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ایف ایس سی پری میڈیکل میں اورآل ملتان بورڈ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ جویرئیہ مصطفے کو گاڑی کی چابی دی تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں کینسر کے حوالے سے کہیں بھی ڈپلومہ نہیں کروایا جاتا پنجاب کالج میاں چنوں کیمپس یہ پروگرام شروع کرے میں اپنی خدمات دوں گا کینسر کے حوالے سے میاں چنوں میں فری کیمپ لگایاجائے تو میں بھی اپنا وقت دینے کے لئے تیار ہوں ۔پروفیسر محمود احمد بودلہ ڈائریکٹر فوجی فاؤنڈیشن سیالکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالج میاں چنوں کیمپس نے بہت تھوڑے عرصے میں بہترین تعلیم وتربیت کے ذریعے اپنا مقام بنایا ہے ۔چیئرمین پنجاب کالج میاں چنوں کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل بودلہ نے خطاب کرتے کہا کہ میاں چنوں کے مستحق طلباء وطالبات کو پنجاب کالج میاں چنوں کیمپس میں مفت تعلیم دی جائے گی تقریب سے پرنسپل پنجاب کالج میاں چنوں عالیہ بودلہ ڈائریکٹر احمد افضل بودلہ و دیگر نے خطاب کیا اور آخر میں پوزیشن ہولڈ طالبہ جویریہ مصطفے کو گاڑی دی گئی اس موقعہ پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -