پی پی 218میں ضمنی الیکشن ‘ علی موسیٰ گیلانی پیپلز پارٹی ‘ (ن) لیگ کے متفقہ امیدوار

پی پی 218میں ضمنی الیکشن ‘ علی موسیٰ گیلانی پیپلز پارٹی ‘ (ن) لیگ کے متفقہ ...

  

ملتان ( سٹی رپورٹر)جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر آگئیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 218کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

بیٹے علی موسیٰ گیلانی دونوں جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے،سابق وزیر اعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات بھی کی اور تعاون کی درخواست بھی دی جس پر نواز شریف نے مثبت اشارہ بھی دیا ،اس ممکنہ صورتحال میں پی ٹی آئی کے لئے مشکلات ضرورآئیں گی اور نشست پر پارٹی کی جیت برقراررکھنے کے لئے خاصی محنت کرناہوگی واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 218 میں تحریک انصاف کے مظہر عباس راں کی وفات کے بعد نشست پر ضمنی انتخاب ہوناہے،قبل ازیں2018 کے انتخابات میں اس صوبائی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف کے مظہر عباس نے 45 ہزار 827 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عباس راں نے 37 ہزار 417 جبکہ مسلم لیگ ن کے ظفر راں نے 25 ہزار 88 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے

متفقہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -