ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ملتان میں 12مقامات پر سگنلز لگانے کا فیصلہ

ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ملتان میں 12مقامات پر سگنلز لگانے کا فیصلہ

ملتان (سپیشل رپورٹر)میونسپل کارپوریشن ملتان نے شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے 12مقامات پر ٹریفک سکنلز لگانے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ ٹریفک پولیس کی طرف سے بھیجوائی گئی سروے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے یہ سگنلز چونگی نمبر 1، ایم ڈی اے چوک، رضا آباد چوک، طارق روڈ، ہائی کورٹ موڑ، کچہری چوک، چونگی نمبر 14، ڈیرہ اڈا چوک، عام خاص باغ، چونگی نمبر 9، اعوان چوک، بوسن روڈ بائی پاس چوک پر بھی لگائے جائیں گے۔ جبکہ تین مقامات پر عیدگاہ چوک، ایس پی چوک اور نواں شہر چوک کے ٹریفک سگنلز کو مرمت کرکے فعال کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر