کبیروالا سمیت عوامی مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کریں گے ‘ خاور علی شاہ

کبیروالا سمیت عوامی مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کریں گے ‘ خاور علی شاہ

  

کبیروالا،بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)سانحہ ساہیوال کی تحقیقات ’’مجرمانہ غفلت ‘‘ برتنے تک محدود نہ رکھی جائے ، کہیںیہ سانحہ تحریک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف کسی گہری سازش کا نتیجہ نہ ہو، حکومت کواس بات کا بھی پتہ لگانا چاہیے،تحقیقات کا رخ درست(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سمت رہا تو ’’سانحہ ساہیوال‘‘ کے پس پردہ کرداروں کے عزائم اور ذمہ داربے نقاب ہوسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنے دورہ کبیروالا کے دوران شہر کے عمائدین اور سید گروپ کے کارکنان سے ملاقات کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی جانب سے گامزن ہیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے دئیے گئے’’ریلیف پیکج ‘‘ کے ثمرات بہت جلدعوام کو گراس روٹ لیول تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کبیروالا شہر سمیت تحصیل بھر کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔اس موقع پر سید گروپ کے سینئر رہنما اور چیئرمین یونین کونسل سرائے سدھوراؤ طارق اقبال ایڈووکیٹ ،تاجر رہنماچوہدری اسلم شاہد ،چوہدری محمد قاسم ارائیں،راؤ محمد آصف سعیدی ،ملک توفیق احمد ،نواز ش علی شاہ،چوہدری اختر جلال نعیم ،حافظ عبدالرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -