افراتفری ‘ تمام مکاتب فکرمتحد ہوکر ملک وقوم کیلئے سوچیں ‘ معین الدین کوریجہ

افراتفری ‘ تمام مکاتب فکرمتحد ہوکر ملک وقوم کیلئے سوچیں ‘ معین الدین کوریجہ

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)درگاہ عالیہ خواجہ غلام فریدکے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہاہے کہ دنیامیں اسلام کے قیام کے لیے صوفیائے کرام کی خدمات تاریخ کاحصہ ہیں‘ اسلام کے لیے صوفیائے کرام کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گے‘ ملک کے تمام مکاتب فکرحکمران‘ علماء(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

‘ مشائخ ودیگراتحادبین المسلمین پریقین رکھنے کی بجائے ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں جس کاملک متحمل نہیں ‘ تمام مکاتب فکرکومتحدہوکرملک اورقوم کی فکرکریں ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام’’ میٹ دی پریس‘‘ سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں افراتفری‘ عدم برداشت کی وجہ سے روزبروزمسائل جنم لے رہے ہیں ‘ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ‘ حکومت میں آنے والی ہرجماعت کی دیگرجماعتیں اقتدارسے باہرہوجانے پرٹانگیں کھینچنے پرلگی ہوئی ہیں ‘ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ملک اورقوم کے وسیع ترمفاداورانسانیت کے پرچارکے لیے سب کوایک ہوکرخدمات سرانجام دیناہوں گی‘ ملک میں مفادپرستوں نے عوام کوفسادات ‘ تعصب ‘ لسانیت اورفرقہ واریت کی لڑائیوں میں دھکیل رکھاہے جبکہ تمام مکاتب کومتحدہوکرایک قوم بن کردنیاکے نقشے پرابھرناہوگاتاکہ پاکستان کی حقیقی نمائندگی اوراسلام پرعمل پیراہونے کاثبوت دیاجائے‘ انہوں نے کہاکہ 70سال سے ملک پرحکمرانی کرنے والوں نے عوام کاکچھ نہیں سوچا‘ صوبوں کاقیام مشکل ہے بلکہ تمام ملک میں ڈی سنٹرالائزنظام لایاجاناچاہئے تاکہ عوام کوان کی دہلیزپرانصاف میسرآسکے اوربنیادی حقوق کی فراہمی ہو‘ قبل ازیں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے نومنتخب صدرپریس کلب میاں احسان الحق‘ جنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم ودیگرکابینہ کوبلامقابلہ انتخابات میں کامیابی پرمبارکباددی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر