بالی ووڈ اداکار رضامراد کا روحی بانو کو خراج عقیدت

بالی ووڈ اداکار رضامراد کا روحی بانو کو خراج عقیدت
بالی ووڈ اداکار رضامراد کا روحی بانو کو خراج عقیدت

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے نامور اداکار رضا مراد نے پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایک عظیم فنکارہ کو کھودیا ہے۔پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ روحی بانو کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں۔ روحی بانو کے انتقال پر جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا وہیں بالی ووڈ کے معروف اداکار رضامراد نے بھی روحی بانو کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں رضا مراد روحی بانوکے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’’میں نے روحی بانو کے ان گنت ڈرامے دیکھے ہیں، لونگ پلے، ’’کانچ کا پْل‘‘، ’’زرد گلاب‘‘، ’’قلعہ کہانی‘‘، ’’حیرت کدہ‘‘ اور ان کا ا?خری ڈراما ’’ایک اورعورت‘‘۔ روحی بانو کا انتقال یقیناً ایک قومی المیہ اور قومی سانحہ ہے۔ ہم نے ایک بہت ہی عظیم فنکارہ کو کھویاہے، جس کی بھرپائی تقریباً ناممکن ہے۔‘‘واضح رہے کہ روحی بانو دو روز قبل 67 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعدانتقال کرگئی تھیں، اداکارہ روحی بانو موت سے 10 روز قبل سے وینٹی لیٹر پر تھیں، ان کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے جب کہ وہ ذہنی امراض میں بھی مبتلا تھیں۔ 10 سال قبل اداکارہ روحی بانو کے اکلوتے بیٹے کو لاہور میں قتل کردیاگیا تھا جس کے بعد وہ ذہنی طور پر بیمار ہوگئی تھیں۔

مزید :

کلچر -