ایف آئی اے ‘ انکوائری کی فائل غائب ‘ بینک منیجر کیخلاف کارروائی سرد خانے کی نذر

ایف آئی اے ‘ انکوائری کی فائل غائب ‘ بینک منیجر کیخلاف کارروائی سرد خانے کی ...

ملتان (خبر نگار خصو صی ) زرعی ترقیاتی بینک کے منیجر کی ایف آئی اے ملتان کے عملہ سے ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے ۔اپنے خلاف ہونے والی انکوائری کی فائل غائب کروا دی۔واضح رہے کہ ایک سال قبل اڈا زخیرہ میں واقع زرعی ترقیاتی بینک کے منیجر فقیر اللہ کے خلاف ایف آئی اے ملتان (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

نے ایک شہری کی جانب سے بدعنوانی کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔معاملے کی مکمل انکوائری سب انسپکٹر خالد میو نے کی بعدازاں 7 مارچ 2018ء کو انکوائری فائل لاہور ہیڈ کوارٹر بھجوا دی گئی۔ جس کا ڈائری نمبر 1865بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہیڈ کوارٹر کی جانب سے مذکورہ ملازم کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم 8 ماہ گزر گئے مذکورہ معاملے کی انکوائری فائل لاہور سے ملتان پہنچنے کے باوجود سرد خانے کی نذر ہوگئی،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کے منیجر فقیر اللہ نے ایف آئی اے عملہ سے ساز باز کر کے انکوائری فائل ہی غائب کروادی ہے۔

نذر

مزید : ملتان صفحہ آخر