وفاقی حکومت کا نئی ٹیکس پالیسی لانے کا فیصلہ ‘ جلد اعلان متوقع

وفاقی حکومت کا نئی ٹیکس پالیسی لانے کا فیصلہ ‘ جلد اعلان متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر )وفاقی حکومت نے نئی ٹیکس پالیسی لا نے کا فیصلہ کرلیا ہے، نئی ٹیکس پالیسی ایف بی آر متعارف کروائے گا،نئی ٹیکس پالیسی میں ڈائریکٹ ٹیکسزبڑھانے پر زور دیا(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

جائے گا،ٹیکس پالیسی 5سالوں کیلئے ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور ٹیکس کے ہدف کوپورا کرنے کیلئے نئی ٹیکس پالیسی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے نئی ٹیکس پالیسی ایف بی آر متعارف کروائے گا۔نئی ٹیکس پالیسی 5 سالوں کیلئے مرتب کی جائے گی مزید یہ کہ ٹیکس کے پیچیدہ نظام کو پالیسی کے تحت آسان بنایا جائے گا۔ٹیکس ادائیگی کیلئے آسان طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیکس پالیسی میں ٹیکس دینے سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی ٹیکس پالیسی میں ڈائریکٹ ٹیکسز بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔اسی طرح ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیلئے بھی نئی پالیسی میں ہدایات جاری کی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ پالیسی میں ٹیکس سے متعلق بتایا جائے گا کہ کس ٹیکس پر زیادہ انحصار کیا جائے۔
پالیسی