رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کی کرکٹ لورز کیلئے پر کشش آفر

رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کی کرکٹ لورز کیلئے پر کشش آفر

ملتان ( سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دبئی سے براہ راست میچز دیکھنے کے خواہش مند 31 جنوری تک اپنے شناختی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کارڈز کی کاپی انصاف ہاؤس سورج کنڈ روڈ میں جمع کرائیں قرعہ اندازی تقریب فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگی،جس کے مہمان خصوصی ملتان سلطان کے آفر علی ترین ہونگے جو قرعہ اندازی کے ذرلعے 10 خوش نصیبوں کا اعلان کریں گے۔منتخب افراد کو دبئی میں ملتان سلطان کے تین میچز کے علاوہ ڈیزرٹ سفاری اور دبئی کی سیر بھی کرائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا اور کھیلا جانے والا کھیل ہے۔ملتان سلطان کی شرکت سے خطہ جنوبی پنجاب میں بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔جس سے جنوبی پنجاب کی کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔

آخر

مزید : ملتان صفحہ آخر