فریال محمود ڈائریکٹر سراج الحق کی نئی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ

فریال محمود ڈائریکٹر سراج الحق کی نئی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ
فریال محمود ڈائریکٹر سراج الحق کی نئی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ

  


لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرسراج الحق نے نئی ڈرامہ سیریل کا آغازکردیا ہے جس میں فریال محمود،گوہررشید اور میکال ذوالفقارسمیت بہت سے فنکار کام کررہے ہیں۔اس سیریل کو سیونتھ سکائی پروڈیو س کررہا ہے جس کے بارے میں فریال محمود کا کہنا ہے کہ گوہر رشید ہی وہ پہلے شخص ہیں جو مجھے ڈراموں میں لے کر آئے اس لئے میرے لئے یہ بہت خاص ہیں،ہماری دوستی پانچ سال پرانی ہے اور مجھے ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ فریال محمود کا ستارہ ان دنوں عروج پرہے ایک طرف ان کے چار سیریل آن ایئر ہیں تو دوسری طرف وہ فلم’سینٹی اور مینٹل‘ سمیت کئی پراجیکٹ کررہی ہیں۔

مزید : کلچر