30اور31جنوری کو بارش کا نیا سسٹم کراچی آئیگا ، محکمہ موسمیات

30اور31جنوری کو بارش کا نیا سسٹم کراچی آئیگا ، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تیس اوراکتیس جنوری کو کراچی میں بارش کا نیا سسٹم آنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔کراچی میں گزشتہ رات ڈیفنس ، کلفٹن، شارع (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

فیصل ، آئی آئی چندریگر روڈ اورفیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔۔شمال مشرق سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں کوئٹہ، خضدار، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، دادو اورسکھرمیں بھی بارش ہوئی،بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب جلی ہوئی گاڑی سے ملنے والی لاش کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوگئی،مقتول 2 روز قبل کراچی سے لاپتہ ہوا تھا۔لیویز حکام کے مطابق بیلہ کے قریب سورو ندی میں جلی ہوئی گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا گیا تھا۔ہسپتال میں مقتول کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوئی جو جمعہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتہ ہوا تھا۔مقتول کا تعلق بلوچستان کیعلاقے ڈیرہ مراد جمالی سے ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ۔