ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران حرا پرویزخوفناک حادثہ کا شکار

ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران حرا پرویزخوفناک حادثہ کا شکار
ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران حرا پرویزخوفناک حادثہ کا شکار

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل واداکارہ حرا پرویز کو نئی زندگی مل گئی ہے۔ حراپرویز چنددوزقبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں جس میں ان کے بازو بری طرح جھلس گئے تھے۔ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ڈرامے کی ریکارڈنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مومل شنید پروڈکشن کے نئے سیریل میں لیڈ رول کے لئے حراپرویز کو فائنل کیا گیاتھا لیکن ریکارڈنگ سے کچھ دن پہلے وہ ایک حادثے کے باعث شدید زخمی ہوگئیں جس کے بعد ریکارڈنگ موخر کردی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حرا پرویز کے دونوں بازو شدید طور پر جھلس گئے تھے جنہیں ٹھیک ہونے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔حراپرویز نے سوشل میڈیا پر ایک تصویربھی پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس کا مقصد لوگوں کی ہمدریاں حاصل کرنا نہیں بلکہ جن لوگوں کے ساتھ میں کام شروع کرنے والی تھی انہیں اطلاع دینا مقصود تھا کہ میں اس حادثے کی وجہ سے ابھی کام کرنے کے قابل نہیں ہوں۔حراپرویز نے مزید لکھا ہے کہ میراچہرہ جھلسنے سے بچ گیااور یہ ایک معجزہ ہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حراپرویز خوفناکے حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔

مزید : کلچر