محکمہ صحت : وزیراعلیٰ کے جعلی رشتہ دار کام کرانے کیلئے سرگرم ‘ گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

محکمہ صحت : وزیراعلیٰ کے جعلی رشتہ دار کام کرانے کیلئے سرگرم ‘ گھیرا تنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی )وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا رشتہ دار بتا کر محکمہ صحت میں مختلف کام کروانے والوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،خود کو وزیر اعلی پنجاب کا رشتہ دار بتا کر کام کروانے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

والے شخص کا کام نہ کرنے اور محکمہ کو اس شخص بارے رپورٹ کرنے کے سخت احکامات جاری کر دئیے گئے تفصیل کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈریہیلتھکئیر کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ کہ علم میں آیا ہے کہ نامعلوم افراد خود کو وزیر اعلی پنجاب کا بھائی یا رشتہ دار ظاہر کر کے محکمے میں اپنے کام کرواتے ہیں اس حوالے سے تمام افسران کو آگاہ کیا جاتا ہے ایسے کسی شخص کے کہنے پر کوئی کام نہ کیا جائے اور اس شخص بارے محکمہ صحت پنجاب اور وزیراعلی دفتر فوری رپورٹ کیا جائے،محکمہ صحت پنجاب نے اس حوالے سے صوبہ بھر سمیت ملتان ڈویزن کے تمام ہسپتالوں کے سربراہوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز کے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
جعلی رشتہ دار