حکومتی پالیسیاں فلاپ ‘تبدیلی سرکار گلے پڑ گئی ‘ احمد یار ہنجرا کی صحافیوں سے گفتگو

حکومتی پالیسیاں فلاپ ‘تبدیلی سرکار گلے پڑ گئی ‘ احمد یار ہنجرا کی صحافیوں ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ حکومت کا بجٹ پرانے پاکستان کاتھا، حکومت کے ضمنی بجٹ میں 100 روزہ پلان کا کوئی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

نام و نشان نہیں، 100 دن کا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا، مہنگائی، بے روزگاری نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت سے اس کے کارکن بھی مایوس ہو گئے ہیں، اصل چیز عوام کی بے لوث خدمت ہے جو کہ ہنجرا ء خاندان کی سیاست کا اصل محور ہے اور انشاء اللہ عوامی خدمت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور ہار جیت کے نتیجے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے،دھاندلی سے اقتدار میں آنے والی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے،قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا، حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا، حکومت نے خود اعلان کیا کہ ان کے لیے مدینہ کی ماڈل ریاست ہے، حکومت بتائے 5 ماہ میں مدینہ کی ریاست کی طرف کون سا قدم اٹھایا۔

احمد یار ہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر