ہارون آباد : ایل پی جی گیس ایسوسی ایشن کی دوسرے روز بھی ہڑتال ‘ شہری تنگ

ہارون آباد : ایل پی جی گیس ایسوسی ایشن کی دوسرے روز بھی ہڑتال ‘ شہری تنگ

ہارون آباد(نامہ نگار)ایل پی جی گیس ایسوسی ایشن ہارون آباد کی شٹر ڈاون ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی ،مقامی انتظامیہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کی جانب سے گیس ری فلنگ کے ایشو پر مختلف دوکانوں کے مالکان کے خلاف جرمانے کئے گئے اور مقدمات بھی درج کرائے گئے گیس یونین نے بار بار ایکشن اور مقدمات و جرمانوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی جس جی وجہ سے شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنے والے غریب افراد کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا ہے روزمرہ کی بنیادوں پر گیس استعمال کرنے والے لوگ اور ہوٹلز مالکاان کو شدید مسائل کا سامنا ہے شہریوں محمد اکبر ،ساجد علی ،غلام نبی ،غلام رضا ،شہزاد خان ،محمد اعظم و دیگر نے اعلی حکام سے اس معاملہ پر فوری نوٹس لے کر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ہڑتال

Ba

مزید : ملتان صفحہ آخر