ملتان : وارداتوں میں اضافہ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

ملتان : وارداتوں میں اضافہ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  

ملتان (خبر نگار خصو صی )ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھو ں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

مطابق گلگشت پولیس کے علاقے میں حارث سے ایک موبائل فون اور چھ ہزار روپے چھین لئے گئے گلگشت پولیس کے علاقے میں منیر سے 35ہزار روپے اور امجد سے پانچ ہزار روپے چھین لئے گئے گلگشت پولیس کے علاقے سے ناصر ،عبدالمالک اور فرقان کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے احتشام نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ ان کے دو لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چوری کر لئے گئے ہیں گلگشت پولیس کے علاقے سے ہی رضا سلیم اور محمد علی کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے اظہر عباس نے زکریا پولیس کو درخواست دی کہ اس کی پانچ بکریاں چوری کر لی گئی ہیں نیوملتان پولیس کے علاقے سے ایوب اور وسیم کے موٹرسائیکل ، صدر پولیس کے علاقے سے الیاس کا موٹرسائیکل ، قطب پور پولیس کے علاقے سے عبدالحمید کے رقبہ سے ٹیوب ویل چوری کر لیاگیا اڈا بند بوسن نواں شہر کے رہائشی عاشق نے پولیس کو اطلاع دی کہ تین مسلح ڈاکو اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر گھر سے زیورات ونقدی لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرا ر ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -