وفاق سے ٹکراؤ نہیں چاہتے ‘ سندھ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ‘ مراد علی شاہ

وفاق سے ٹکراؤ نہیں چاہتے ‘ سندھ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ‘ مراد علی شاہ

  

ڈہرکی(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے ضلع گھوٹکی میں پی پی رہنماء کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہ کروفاقی اورصوبائی حکومت سندھ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی انہوں کہا کہ قانون کی بالا دستی کے بغیر(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

وفاقی حکو مت نہیں چلے گی وفاقی حکومت قانونی دائرے میں کام کرے توہماراان کے ساتھ کوئی ٹکراؤنہیں ہوگا وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزاسید ناصر حسین شاہ ،عبدالباری خان پتافی پی پی پی کی مرکزی اورصوبائی قیادت سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -