صادق آباد : بار الیکشن میں چٹھہ اتحاد گروپ فاتح ‘ حامیوں کا جشن ‘ بھنگڑے

صادق آباد : بار الیکشن میں چٹھہ اتحاد گروپ فاتح ‘ حامیوں کا جشن ‘ بھنگڑے

  

صادق آباد(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن صادق آباد کے سالانہ انتخابات میں چٹھہ اتحاد گروپ نے میدان مار لیا ‘ پورا پینل بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب ہوگیاحمایتی وکلاء کا جشن ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا‘ نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا ۔ تفصیل کے مطابق بار (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ایسوسی ایشن صادق آباد کے سالانہ انتخاباب برائے سال 2019ء کیلئے پولنگ صبح 9سے شام 5بجے تک جاری رہی ‘الیکشن کی نگرانی چےئرمین الیکشن بورڈ عدنان مصطفی خان جبکہ ممبران تبسم حسین وڑائچ‘ حافظ شکیل اکرم‘ رانا اعجاز محمود‘ سعید ثاقب اور پاکستان بار کونسل کے نمائندہ مظہر حسین کھرل نے کی ۔ الیکشن میں چٹھہ اتحاد‘ پاکستان لائرز فورم اور یونائیٹڈ فرینڈز کے سید زاہد حسین شاہ 232ووٹ لیکر کر صدر اور محمد عرفان عباسی 252ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ پروفیشنل لائرز گروپ کے صدارتی امیدوار نعمان اقبال نے 119اور امیدوارجنرل سیکرٹری مظہر الہی خان نے 98ووٹ حاصل کیے ،چٹھہ اتحاد‘ پاکستان لائرز فورم اور یونائیٹڈ فرینڈز کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ، الیکشن میں کل 253ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ کامیابی کا اعلان ہونے کے بعد کامیاب عہدیداران کے حمایتی وکلاء نے جشن منایا ، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔ اس موقع پر نومنتخب صدر بار سید زاہد حسین شاہ نے کہاکہ ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کر کے ہمیں کامیاب کروایا ہے انشاء اﷲ انکے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے بار کے تمام ممبران میرے بھائی اور بازو ہیں جن کے حقوق کا تحفظ میرا فرض ہے ، وکلاء کو درپیش مسائل مرحلہ وار حل کروائے جائیں گے وکلاء نے جو محبت دی ہے وہ اسے کبھی نہیں بھولیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -