لوٹوں کے سہارے کھڑی حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ‘ مخدوم احمد محمود

لوٹوں کے سہارے کھڑی حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ‘ مخدوم احمد محمود

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی حکومت کے سامنے کوئی اقتصادی ویژن اورمنصوبہ نہیں ہے حکومت کی اقتصادی پالیسیاں ملک کے لئے شدید خطرات پیداکررہی ہیں حکومت دوستوں ملکوں میں جاکر کشکول پکڑ کر پیسے مانگ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب وپیپلز پارٹی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے سابق ٹی ایم او قاضی عبدالجمیل ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوٹوں کے سہارے کھڑی حکومت کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے تحریک انصاف کی قیادت ویژن اوراخلاقیات سے عاری ہے عوام کی تربیت کرنے کی بجائے تحریک انصاف نے ملک میں ہیجان برپا کر دیا ہے تحریک انصاف کی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے نااہلوں کا ٹولہ عوام کے مسائل نہیں سمجھتا انتقامی سیاست کے سوا پچھلے چھ ماہ میں حکومت نے کچھ نہیں کیا عوامی مسائل کا ادراک عوامی پارٹی کے پاس ہی ہوتا ہے ااور ملک میں واحد عوام جماعت پا کستان پیپلز پارٹی ہے جس نے ماضی میں عوام کے مسائل حل کر کے دکھائے اور آئندہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت میں عوام کے مسائل حل کرے گی ،مخدو سید احمد محمود نے مزید کہا کہ سانحہ ساہیوال ریاستی ظلم کی بد ترین مثال ہے اس موقع پر ضلعی صدر پیپلز پارٹی سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ ،جام مختار لاڑ ،سید ندیم شاہ بخاری ،قاضی عبدالجلیل ایڈوکیٹ،جام اختر جھبیل،جام اکرم ویہا ،محمد ایوب واسہ ودیگر موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر