آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ یکم فروری سے شروع ہو گا

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ یکم فروری سے شروع ہو گا

کینبرا(اے پی پی) آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم فروری سے کینبرا میں شروع ہو گا، میزبان آسٹریلوی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے آئی لینڈرز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 40 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے اور اب وہ آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سری لنکا کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے بے تاب ہیں جبکہ دوسری جانب مہمان سری لنکن ٹیم بھی سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے توقع ہے کہ دلچسپ مقابلہ ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی